25 جولائی، 2015، 12:32 AM

ہم داعش کا مقابلہ ضروری سمجھتے ہیں

ہم داعش کا مقابلہ ضروری سمجھتے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کو لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت داعش پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف کارروائی کو لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکومت داعش پر کاری ضرب وارد کرنے کے لئے تیار ہے۔

ترک صدر نے دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں اور پ ک ک کو ہتھیار زمین پر رکھ دینے چاہییں ورنہ انھیں بری طرح کچل دیا جائے گا۔

اردوغان نے کہا کہ ان کی حکومت نے داعش مخالف اتحاد کو اینجرلیک بیس استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ اردوغان نے کہا کہ امریکی صدر کو بتادیا ہے کہ ترکی داعش کے خلاف کارروائی کو ضروری سمجھتا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے شامی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کو تشکیل دیا اور اس کی بھر پور حمایت کی تھی ، داعش  شامی حکومت کو تو نہ گراسکی لیکن اس نے ترکی کے خلاف کارروائی اور بم دھماکوں کا آغاز کردیا ہے۔

News ID 1856859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha